گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

ایک نیوز:  گورنر سندھ  کامران ٹسوری نے رمضان المبارک کے دوران عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ ن کامران ٹسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کے لیےکھلے ہیں، عوام پورے 30 دن گورنر ہاؤس میں آئیں، افطار ڈنر کریں۔

 گورنر سندھ نے نمائش چورنگی پر  فلاحی ادارے کی جانب سے سحری کے انتظام میں شرکت کی اور لوگوں میں سحری تقسیم کی۔ نمائش چورنگی پر فلاحی ادارے کی جانب سے شہریوں کے لیے پورا رمضان سحری کا انتظام کیا گیا ہے۔  گورنر سندھ بھی فلاحی ادارے کے دسترخوان پہنچے اور لوگوں میں اپنے ہاتھوں سے سحری تقسیم کی اور گھروں میں لیکر جانے کے لیے بھی دی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ نہ 15، نہ 40 ہزار  روپے والا سحری اور افطاری کی سکت رکھتا ہے، فلاحی ادارہ 25 ہزار لوگوں کو راشن پہنچا چکا ہے۔  یہاں پر 250 دیگیں روزانہ سحری اور افطاری میں بنوائی جارہی ہیں، دعا ہے ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں لوگوں کو روزگار ملے۔ یہاں آنے والے سب لوگ مڈل کلاس کے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو لوگ آج افطار کے لیے آئیں گے انہیں قرآن مجید اور جائے نماز تحفہ میں دیا جائے گا۔