وسیم اکرم نے پی ایس ایل 8 کا احاطہ کرتی میمز شیئر کر دیں

وسیم اکرم نے پی ایس ایل 8 کا احاطہ کرتی میمز شیئر کر دیں
کیپشن: Wasim Akram shared memes covering PSL 8

ایک نیوز:سابق کپتان وسیم اکرم نے پی ایس ایل 8 کا احاطہ کرتی میمز شیئر کر دیں۔
تفصیلات کےمطابق وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پورے پی ایس ایل کے 8ایڈیشن کو کور کرتی دلچسپ میمز پر مبنی ویڈیو  ری شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ یہ بہت ہی اچھا حس مزاح ہے جس میں بہترین انداز میں تمام چیزوں کو کور کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی پر وسیم اکرم خود بھی تنقید کا شکار رہے اور ان پر بھی کئی میمز بنیں۔