ایک نیوز:شام کے حلب ایئرپورٹ پراسرائیل نے ایک بارپھرفضائی حملہ کردیا،جزوی نقصان پہنچاہے۔
تفصیلات کے مطابق شامی وزارت دفاع کی جانب سے فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ حلب کے ہوائی اڈے پر چھ مہینوں میں اسرائیل کا یہ تیسرا حملہ ہے۔
شام کے وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل نے صبح 3:55 بجے ساحلی شہر لطاکیہ کے مغرب میں بحیرہ روم سے کئی میزائل داغے۔
خیال رہے اسرائیل برسوں سے شام میں ایران کے حمایت یافتہ اہداف کے خلاف حملے کر رہا ہے، جہاں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کے بعد سے ایران کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے۔