ایک نیوز:بالی ووڈ کوئین کنگنارناوت نے فلم تھلاوی سے متعلق خاموشی توڑدی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم تھلاوی کے ڈسٹری بیوٹرز کے 6 کروڑ کی واپسی کے مطالبے کی خبر کو مسترد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا رناوت نے اپنی فلم سے متعلق چل رہی خبروں پر ردعمل دیا ۔
اداکارہ کنگنارناوت نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک نیوز آرٹیکل بھی شیئر کیا اور اُسے فلم مافیا کا جعلی پروپیگنڈا قرار دیا۔
بالی ووڈ کوئین کاکہناتھا کہ فلم تھلاوی نےاپنی ریلیز سے قبل ہی اخراجات پورے کرلیے تھے۔ تھلاوی فلم جو 2 سال پہلے فروخت کی گئی تھی۔ اُس کے ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے 6 کروڑ کی واپسی کے مطالبے کی خبر افواہ ہے۔
اداکارہ کامزید کہناتھا کہ میں نے تو اپنی فلم ایمرجنسی بھی اُسی ڈسٹری بیوٹر کو بیچ دی ہے۔ جسے دو سال پہلے تھلاوی فروخت کی تھی۔
کنگنارناوت کاکہناتھاکہ میرے بارے میں بہت سی جعلی خبریں زیر گردش ہیں۔ برائے مہربانی انہیں نظر انداز کریں۔ دراصل میرے مخالفین کی جلی پڑی ہے۔