مداحوں کی محبت سے انڈسٹری میں 20برس مکمل کرچکاہوں،زیدخان

Mar 23, 2023 | 07:02 AM

ایک نیوز:بالی ووڈاداکارزیدخان کاکہناہے کہ مداحوں کی محبت سے انڈسٹری میں 20برس مکمل کرچکاہوں۔
تفصیلات کے مطابق  2003 میں فلم ’ چرا لیا ہے تم نے‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زیدخان کی نئی فلم ریلیزہونے کے قریب ہی ہے اوروہ اس کے متعلق بتانے کیلئے بے تاب ہیں۔
اداکارزیدخان نےاپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئےلکھا کہ آپ کی محبت کی وجہ سے انڈسٹری میں 20 برس مکمل کرچکا ہوں۔
اداکارزیدخان کاکہناتھاکہ اگلے 20 سال بہت زبردست ہونے والے ہیں۔ زید نے اپنی بہن سوزانے خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
تاہم ان کی مشہور فلموں میں میں ہوں نا، دس اور فائٹ کلب، ممبرز اونلی شامل ہیں۔

مزیدخبریں