ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہاہے

ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہاہے
کیپشن: Pakistan Day is being celebrated with national enthusiasm across the country

ایک نیوز:ملک بھر میں83واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق دن کہ آغازمیں وفاقی دارالحکومت میں31توپوں کی سلامی ہوئی۔جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی سے آغازکیاگیا۔
لاہورکے محفوظ شہیدگیریژن میں 21توپوں کی سلامی دی گی۔
جبکہ پشاورمیں کیپٹن کرنل شیرخان سٹیڈیم میں بھی21توپوں کی سلامی سے دن کاآغازہوا۔اورپاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبرکے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ ایوان صدراسلام آبادمیں تینوں مسلح افواج کی پریڈ کی پروقارتقریب منعقدہوگی۔
تاہم ملکی معاشی حالات کے پیش نظرتقریبات محدودکردی گئی ہیں۔