سیف اہلیہ اوربچوں کے ہمراہ افریقہ میں سیروتفریح میں مصروف

Mar 23, 2023 | 05:52 AM

ایک نیوز:بالی ووڈکے معروف اداکارسیف علی خان اوراداکارہ کرینہ کپوربچوں کے ہمراہ تعطیلات پر افریقہ میں سیروتفریح کرر ہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق بولی ووڈکےچھوٹے نواب اپنی اہلیہ بھارتی اداکارہ کرینہ کپوراوربچوں کے ہمراہ ان دنوں افریقہ میں سیروتفریح کرنے کیلئے گئے ہوئے ہیں۔ سیف اور کرینہ کو افریقہ گئے ہوئے ایک ہفتے سے زائد ہوچکا ہے۔ کرینہ کپور نے دورے کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان کی نئی تصویر شیئر کی جس میں سیف کلین شیو نظر آرہے ہیں۔
ممکنہ طور پر سیف اپنی نئی فلم میں اسی روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم نگری میں خبر ہے کہ سیف علی خان این ٹی آر 30 کا حصہ ہوں گے۔

مزیدخبریں