ایک نیوز:حال ہی میں امریکا میں ایک ماں کو14سالہ بیٹے کیلئے 23نمبرجوتے کی تلاش ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست مشی گن میں مقیم ربیکا کلبرن کے بیٹے ایرک کلبرن کی عمر محض 14 برس ہے لیکن اسی عمر میں ان کا قد 6 فٹ 10 انچ تک جا پہنچا ہے۔
ربیکا کاکہناہے کہ میرے بیٹے کو جسمانی طور پر کوئی بیماری نہیں ہے۔ جب اس کی پیدائش ہوئی تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس بچے کے پاؤں کا سائز عام بچوں کی طرح نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ انہوں نے کبھی کسی نوزائیدہ کے اتنے بڑے پاؤں نہیں دیکھے۔
ربیکاکامزیدکہناہے کہ بیٹے کے جوتے کا سائز بہت مشکل سے ملتا ہے اور اپنے سائز کے جوتے نہ پہننے کی وجہ سے انہیں پاؤں کی انگلیوں اور انگوٹھوں میں درد رہتا ہے۔
ربیکاکاکہنا ہے کہ ایرک اپنے سکول کی ٹیم کی طرف سے فٹ بال کھیلتے ہیں۔ قد کے ساتھ ساتھ ایرک کے پاؤں کا سائز بھی بڑھتا جارہا ہے۔
تاہم ربیکانے سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ روز قبل ایرک کے سائز کے جوتے ڈھونڈنے کیلئےگو فنڈ پیج بنایا جس پر اب تک 19 ہزار سے زائد ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔
ربیکا کاکہناہے کہ ان سے جوتے بنانے والی معروف کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے۔ وہ جلد ایرک کے سائز کے جوتے بنائیں گے۔ دنیا کے سب سے بڑے پاؤں کے سائز کیلئےانہوں نے ایرک کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کو بھی بھیجا ہے۔