دنیاکوپانی کے شدید بحران کاسامناہے،اقوام متحدہ

دنیاکوپانی کے شدید بحران کاسامناہے،اقوام متحدہ
کیپشن: The world is facing a serious economic crisis, the United Nations

ایک نیوز:دنیاکوپانی جیسی نعمت کے شدیدبحران کاسامناہے، اقوام متحدہ 
تفصیلات کے مطابق یہ انتباہ اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے پانی کے عالمی دن پر جاری کی جانے والی رپورٹ میں کیا گیا۔
ماہرین کارپورٹ میں کہناہے کہ ضرورت سے زیادہ استعمال اور آلودگی کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث پانی کی قلت بڑھ رہی ہے۔

سال 2016 میں 93 کروڑ سے زیادہ افراد کو پانی کی قلت کا سامنا تھا۔ یہ تعداد 2050 تک 2 ارب 40 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ تاریخی لحاظ سے پانی کے استعمال کی شرح میں ہر سال ایک فیصد اضافہ ہوتا ہے اور آج کے مقابلے میں 2050 میں دنیا بھر میں لوگ 25 فیصد زیادہ پانی استعمال کر رہے ہوں گے۔

پانی کی قلت کے حوالے سے بھارت دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہوگا۔دیہات کے مقابلے میں شہری آبادی کو پانی کی قلت کے باعث زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔ شہری سطح پر پانی کی طلب میں 2050 تک 80 فیصد اضافے کا امکان ہے اور اس عرصے میں پانی کی قلت کا سامنا کرنے والی شہری آبادی کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو جائے گا۔
ماہرین کامزیدکہناہے کہ عالمی آبادی میں اضافے کے باعث زراعت سے جڑی مصنوعات کیلئے طلب بھی بڑھے گی۔دنیا کے لگ بھگ ایک تہائی شہر زیر سطح پانی پر انحصار کرتے ہیں اور انہیں زرعی طلب میں اضافے کے باعث مشکلات کا سامنا ہوگا۔