کمپنی کابڑے پیمانے پر ملازمین کوبونس دینے کااعلان،سننے والے حیران

کمپنی کابڑے پیمانے پر ملازمین کوبونس دینے کااعلان،سننے والے حیران
کیپشن: The announcement of the company's large-scale employee bonus, the listeners were surprised

ایک نیوز:تائیوان کی شپنگ کمپنی ایورگرین میرین نے اپنے ملازمین کوبڑے پیمانے پر بونس دینے کااعلان کردیا،جس کوسننے والے حیران ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی ایورگرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ3100ملازمین میں  یہ بونس انفرادی کارکردگی کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔
ایک جاب ویب سائٹ Comparably کے مطابق ایورگرین کے ملازمین کی سالانہ تنخواہ اوسطاً 29,545   ڈالر سے لے کر 114,823 امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔
شپنگ کمپنی نے 2022 کے مالی سال کے اختتام پر  تقریباً 10.9 بلین ڈالر کمائے اورجس سے کمپنی کو 39.82 فیصد منافع ہوا۔ کمپنی کویہ فائدہ کووڈ19کی وجہ سے ہوا۔کیونکہ کوروناکی وجہ سے اشیاء کی مانگ کے ساتھ مال برداری کے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
تاہم تائیوان سے جب یہ خبر آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا اور اس خبر کو سال کی بہترین خبر قرار دیا۔
واضح رہے کہ بلومبرگ انٹیلی جنس کے تجزیہ کاروں کینتھ لوہ اورایرک ژونے مارچ میں خبردارکیاتھاکہ کمپنی کا چھاوقت جلدہی ختم ہونے والاہے۔کیونکہ کمپنیاں شپنگ کیلئے سستی قیمتیں تلاش کررہی ہیں۔