واٹس ایپ کامزیدتین فیچرزمتعارف کرنےکا اعلان

واٹس ایپ کامزیدتین فیچرزمتعارف کرنےکا اعلان
کیپشن: WhatsApp announced to introduce three more features

ایک نیوز: سوشل میڈیا ایپس واٹس ایپ نے صارفین کیلئے مزیدتین نئےفیچرزمتعارف کرنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ چندسالوں کے دوران اپنے صارفین کیلئے جدت متعارف کروانےکی روایت برقراررکھتے ہوئے ۔گزشتہ سال بھی گروپ کالنگ کو اپ ڈیٹ کیا تھا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران پراکسی سرورز سپورٹ اور اسٹیٹس میں وائس نوٹس سمیت متعدد اضافے کیے تھے۔
اسی حوالے سے واٹس ایپ نے گروپ کوبہتر بنانے کیلئے مزید تین نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ پہلے فیچر میں کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں ڈبل اضافہ کیا گیا ہے۔ گروپس کے اراکین کی تعداد 512 سے بڑھ کر 1024 کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسی طرح دوسرا فیچر ایڈمن کنٹرول کا ہے۔ اس فیچر میں گروپس کے ایڈمنز کو زیادہ کنٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ اب گروپ میں کسی بھی ممبر کو شامل ہونے سے قبل گروپ ایڈمن کی رضامندی ضروری درکار ہوگی جو کہ اس سے قبل سہولت میسر نہیں تھی۔
تیسرا فیچرکامن گروپس کا فیچر ہے۔ نئے فیچر سے صارفین کسی واٹس ایپ دوست کے نام کو سرچ کر کے یہ جان سکیں گے ۔ان کا دوست کتنے ایسے گروپس کا ممبر ہے۔ جن کے آپ بھی رکن ہیں۔
تاہم واٹس ایپ نے بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں صارفین ان فیچرز کو استعمال کر سکیں گے۔