اداکار محمود اسلم نے انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

Mar 23, 2023 | 00:03 AM

ایک نیوز: پاکستان کے سینئر اداکارمحمود اسلم نے خودسے متعلق انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی ہے سوشل میڈیا پر چلنےوالی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارم پر اداکار محمود اسلم کے انتقال کی جعلی خبریں شیئر کی جا رہی ہیں، جس کے بعد ان کے چاہنے والے بڑی تجسس میں پڑ گئے ہیں۔

اپنے آفیشل انسٹا گرام پیج پر ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کے سامنے ہوں اور زندہ سلامت ہوں، تھوڑی دیر پہلے کسی نے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلا دی ہے کہ میرا انتقال ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ محمود اسلم پاکستان کے معروف اداکار ہے حال ہی میں انہوں نے اپنے مشہور ڈراموں کر کے شائقین کے دل جیت لیے ہیں، نجی ٹی وی میں ان کا ڈرامہ ’بلبلے‘ کافی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہے، اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ حنا دلپذیر، نبیل ، عائشہ عمر سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں