ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،ای چلان شروع 

Jun 23, 2024 | 23:14 PM

ایک نیوز:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرای چلان ایک مرتبہ پھرسےشروع ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کےخلاف ایکشن لینےکےلئے سیف سٹی اتھارٹی نےسڑکوں پرکیمرےلگائیں ہیں،جس میں سےکچھ غیرفعال تھےمگراب دوبارہ سےقانون پرعملدرآمدکروانےکےلئےای چلان شروع ہوگئےہیں۔

سی ٹی اوعمارہ اطہرکاکہناہےکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری ای چالان شہریوں کے گھروں میں بھجوائے جائیں گے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن، سٹاپ لائن، زیبرا کراسنگ سرفہرست ہیں۔
عمارہ اطہرکامزیدکہناہےکہ گزشتہ روز شہر لاہور میں سیف سٹی کیمروں میں 73 ہزار خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں ، 15ہزار 281 شہریوں نے جان بوجھ کر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی، 12 ہزار گاڑیوں نے اوورسپیڈنگ، 3 ہزار شہریوں نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی، 41ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن،سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔

مزیدخبریں