ایک نیوز:تحریک انصاف کی قیادت نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسےآپریشن عزم استحکام کی تفصیلات مانگ لیں۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کل ارکان اسمبلی کو آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
پارٹی قیادت کاکہناہےکہ آپریشن عزم استحکام سے ارکان اسمبلی میں بے چینی ہے صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کل بانی چیئرمین سے بھی جیل میں ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ علی امین نے آپریشن عزم استحکام کی ابتدائی معلومات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا سب سے پہلے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو اعتماد میں لیا جائے گا دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ لیول پر امن ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ تمام سٹیک ہولڈرز جن میں این ڈی ایم،پی ٹی ایم اور دیگر صوبائی اور علاقائی تنظیموں کو امن ریلیوں میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔