لاہور:نامعلوم لاشوں کےملنےکاسلسلہ نہ رک سکا

Jun 23, 2024 | 21:50 PM

ایک نیوز:لاہورمیں بھی نامعلوم لاشوں کےملنےکاسلسلہ نہ رک سکا۔گزشتہ 24گھنٹوں میں شہرکےمختلف علاقوں میں تین افرادکی لاشیں برآمدہوئیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہورشہرمیں بھی کرائم میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے،کراچی کی طرح لاہورشہرمیں بھی نامعلوم لاشیں ملنےکاسلسلہ جاری ہے،آئےروزشہرکےمختلف علاقوں میں سڑکوں اورپارکوں وغیرہ میں نامعلوم لاشیں برآمدہوتی ہیں۔

لاہورکےمختلف علاقوں میں گزشتہ24گھنٹوں کےدوران تین لاشیں برآمدہوئی،لاہورکےعلاقہ شادباغ تاجپورہ گراؤنڈ کے قریب معمر شخص مردہ حالت میں ملا ، متوفی کی شناخت 65 سالہ امین کے نام سے ہوئی۔
ایدھی ترجمان کےمطابق شاہدرہ بیگم آباد میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خودکشی کر لی ، متوفی 25 سالہ عدیل نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان گنوائی۔ شاہدرہ ٹاؤن دہڑ گاؤں کے قریب سڑک کنارے ایک شخص مردہ حالت میں ملا ، متوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے،جس کی شناخت نہ ہوسکی۔
ایدھی ترجمان کےمطابق پولیس کی کارروائی کےبعدلاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

مزیدخبریں