ایک نیوز:وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہے کہ اپنی ذاتی دشمنیاں نکالنےکےلئے توہین مذہب کاالزام لگایاجاتاہے۔
تفصیلات کےمطابق چھٹی کےروزبھی ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث کی گئی۔،جہاں حکومتی اراکین بجٹ کی تعریف کرتے رہے تو وہیں اپوزیشن کی طرف سے شدید مخالفت کی گئی، پیپلزپارٹی اراکین کی جانب سے بجٹ پر تنقید بھی کی گئی اور حمایت بھی، ایک دوسرے پر جملے بھی کسے گئے، اپوزیشن کی طرف سے مختصر واک آؤٹ بھی کیا گیا۔
قومی اسمبلی نے سوات واقعے کے تناظر میں اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کااظہارخیال
قومی اسمبلی اجلاس میں وزیردفاع نکتہ اعتراض پر کھڑے ہوئے تو اپوزیشن کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین اقلیتوں کو تحفظ دیتا ہے ‘لوگوں کو سوات سرگودھا میں قتل کیا جاتا ہے اقلیتوں کے معاملے پر قوم کا اتفاق اتحاد ضروری ہے۔ اپنی ذاتی دشمنیاں نکالنے کے لیے توہین کا الزام لگایا جاتا ہے‘عزم استحکام آپریشن کے حوالہ سے معاملہ پارلیمنٹ میں لانا چاہتے ہیں‘اس کی منظوری کابینہ سے بھی لی جائے گی اپوزیشن آج بھی نو مئی والی سیاست کر رہی ہےکوئی شرم ہوتی ہے حیاہوتی ہے اور غیرت ہوتی ہے۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکااظہارخیال
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کیسے کیا جائے گا اس پر بحث کریں گے، ہم یہاں سلامتی کمیٹی کو بلائیں گے، وزیرِ اعظم بھی اجلاس میں بیٹھیں گے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ ان کیمرا بلائیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکااظہارخیال
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کون سے طبقات ہیں جنہیں بجٹ پر ریلیف دے سکتے ہیں، اس پر مشاورت ہونی چاہیے تھی،شیڈو بجٹ پہلے پیش کرنا چاہیے تھا، اپوزیشن کی بجٹ میں کوئی تیاری نہیں ہے۔
آصفہ بھٹوکااظہارخیال
آصفہ بھٹو نے کہا کہ یہ وہ بجٹ ہے جس کے پاکستانی عوام مستحق ہیں پاکستان کے عوام بہتری کے مستحق ہیں، ہمیں بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ہمیں مل کر لوگوں کو ریلیف دینے کا راستہ تلاش کرنا ہےامید ہے ہم سیاست میں ایک نیا دور دیکھنے کے قابل ہوں گے۔
سیدخورشیدشاہ کااظہارخیال
سید خورشید شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں یا نہ جائیں آبادی میں اضافہ روکا جائےآبادی کے لیے پانی، صحت ،تعلیم اور دیگر سہولیات چاہئیں۔ سکولوں میں بچے آج بھی زمین پر بیٹھے ہیں۔
امین الحق کااظہارخیال
ایم کیوایم کے امین الحق نے کہا کہ آدھا بجٹ قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں خرچ ہوجاتا ہے ‘تعلیم صحت اور دفاع کےلیے بجٹ بڑھانا خوش آئند ہےاربن ڈویلپمنٹ منصوبہ بھی جلد مکمل کیا جائے۔