مری:تیزرفتارکارگہری کھائی میں گرنےسے2افرادجاں بحق،3زخمی

مری:تیزرفتارکارگہری کھائی میں گرنےسے2افرادجاں بحق،3زخمی
کیپشن: Murree: 2 people died, 3 injured when a speeder fell into a deep ditch

ایک نیوز:مری میں تیزرفتارکارگہری کھائی میں گرنےسےدوافرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق مری کےعلاقہ گھوڑا گلی کے مقام پر تیز رفتار کار گہری کھائی میں جاگری ،کارمیں پانچ افرادسوارتھےجن میں سےدوافرادموقع پرہی دم توڑگئےجبکہ دوخواتین سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کونکال کرمری ساملی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں میں اسحاق اور عامر شامل ہیں،جبکہ زخمیوں کی شناخت حریم ،سحرش اوراحسان کےناموں سےہوئی۔