ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کےزیراہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلے میں دفاعی چیمپئن انگلینڈنےامریکاکو10وکٹوں شکست دےکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمقابلےامریکاکےبعداب ویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں، میگاایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔
میگاایونٹ میں ایک اوربڑااپ سیٹ ہواجس میں افغانستان کی ٹیم نےکرکٹ کی سپرپاورآسٹریلیاکوسپرایٹ مرحلےمیں شکست دےدی۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈنےٹاس جیت کرامریکاکوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں امریکانےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےدفاعی چیمپئن انگلینڈکوجیت کےلئے116رنزکاہدف دیا۔امریکن ٹیم 19ویں اوور میں 115 پر ڈھیر ہوگئی۔ نتیش کمار 30،کورے اینڈرسن 29اور ہرمیت سنگھ 21 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کرس جورڈن نے رواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوسری ہیٹ ٹرک سمیت چار وکٹیں حاصل کیں ۔سیم کرن اورعادل رشید نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی دی۔
جواب میں انگلینڈکی ٹیم نے116 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 4۔9 اوورز میں مکمل کر لیا،دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔
جوز بٹلر نے38گیندوں پر 83 اور فل سالٹ نے21گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔انگلینڈٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسیمی فائنل میں پہنچےوالی پہلی ٹیم بن گئی۔