ایک نیوز: گجرات جیل میں قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر تین وارڈنز کومعطل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق گجرات میں جیل میں قیدی کوریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنےپرتین وارڈنزکومعطل کرنےکےساتھ ہیڈ وارڈن اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کو بھی شو کاز جاری، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل اور سپرٹینڈنٹ جیل سے واقعہ کی وضاحت طلب کرلی گئی۔
معاملے کی انکوائری کے بعد جیل وارڈنز محمد نذیر، فرخ امین اور عدنان خان کو قیدی ظہیر الدین کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر نوکری سے معطل کردیا گیاجبکہ ہیڈ وارڈن اسجد منیر اور گلزار حسین اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل بابر اکرم کو بطور ایگزیکٹو انچارج شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل اور سپرٹینڈنٹ جیل سے بھی واقعہ کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
آئی جی جیل پنجاب کا کہنا ہے کہ قیدی ظہیر الدین انتہائی شاطر اور سازشی ذہن کا حامل ہے، مذکورہ قیدی اس سے قبل بھی اٹھارہ مرتبہ جیل قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر آٹھ مختلف جیلوں سے دوسری جیلوں میں شفٹ کیا جا چکا ہے۔