سیاسی میدان میں بڑی ہلچل،جےآئی نےمرکزی شوریٰ کااجلاس طلب کرلیا

Jun 23, 2024 | 18:50 PM

ایک نیو ز:سیاسی میدان میں بڑی ہلچل،جےیوآئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کااجلاس 29جون کو طلب کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت اوراپوزیشن دونوں ہی مولانافضل الرحمان سے رابطےمیں ہیں،ایک طرف حکومتی وزیر کی سربراہ جےیوآئی سےملاقاتیں رابطےہیں تودوسری جانب اپوزیشن کےبھی مولانافضل الرحمان رابطوں کااورملاقوتوں کاسلسلہ جاری ہے۔

ترجمان جےیوآئی محمداسلم غوری کاکہناتھاکہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 29 جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت 30 جون کو بھی جاری رہے گا۔سربراہ جے یو آئی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں سے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔ 
محمد اسلم غوری کامزیدکہناتھاکہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔عوامی اسمبلیوں کی تحریک کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ بین الاقوامی حالات خصوصاً فلسطین کی تازہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

مزیدخبریں