کرم میں بارودی سرنگ دھماکہ:شہید 5جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

کرم میں بارودی سرنگ دھماکہ:شہید 5جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
کیپشن: Mine explosion in Karam: 5 martyrs buried with military honours

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آرکے مطابق 21جون 2024 کو ضلع کرم میں دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنیوالےدھرتی کے پانچ بہادر سپوتوں کو اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
 حوالدار عقیل احمد شہید (عمر: 33 سال، ضلع اوکاڑہ)، لانس نائیک محمد طفیر شہید (عمر: 30 سال، ضلع پونچھ)، سپاہی انوش رفون شہید (عمر: 24 سال، ضلع اٹک میں سپرد خاک کر دیے گئے ۔
 سپاہی محمد اعظم خان شہید (عمر: 26 سال، ضلع ہری پور) اور سپاہی ہارون ولیم شہید(عمر: 29 سال، اسلام آباد) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیے گئے ۔
 نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس افسران و جوان، شہداء کے لواحقین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔