ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں،نئی تحقیق نےتہلکہ مچادیا

Jun 23, 2024 | 14:45 PM

ایک نیوز: ہاتھیوں کےبھی نام ہوتےہیں، ہاتھی بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں۔ 
مصنوعی ذہانت کے تجربے کے نتیجےمیں آنےوالی تحقیق نےتہلکہ مچادیا،ایکولوجی اینڈ ایولوشن نامی جریدے میں شائع نئی تحقیق کے مطابق کینیا میں پائے جانے والے ہاتھیوں کے دو جھنڈوں کا سافٹ ویئر کی مدد سے جائزہ لیا گیا۔
 اس دوران سیکڑوں آوازیں نوٹ کی گئیں، ہاتھیوں کے جھنڈ کی ہتھنی سردار ایک آواز نکالتی ہے اور جھنڈ میں موجود سارے ہاتھی اس کا جواب دیتے ہیں، کچھ ہی دیر بعد ہتھنی ایک اور آواز نکالتی ہے جس کا جواب جھنڈ سے بہت دور موجود ایک ہاتھی دیتاہے۔
  تحقیق کرنےوالوں نے ایک خاص قسم کی آواز سپیکر کی مدد سے نکالی گئی جس کے بارے میں انہیں گمان تھا کہ یہ کسی ہاتھی کا نام ہے اور حیران کن طور پر اس ہاتھی نے ناصرف اپنا نام سنا بلکہ واپس جواب بھی دیا اورکان بھی ہلائے۔ 
اسی طرح سپیکر سے ایک اور آواز نکالی گئی جو ہاتھی کا نام نہیں تھا، اس پر ہاتھی الرٹ تو ہوا اس ہاتھی کا ردعمل پہلے کے مقابلے میں بہت کم تھا۔    

مزیدخبریں