ایک نیوز: کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کوئٹہ میں واقع سکھ گردوارہ کا دورہ کیا جہاں سکھ برادری نے انہیں سروبہ (چادر ) پیش کی۔
اس موقع پر کور کمانڈر گردوارے میں گئے اور انھوں نے ارداس (دعا) بھی کی، تقریب کے دوران مختلف مذاہب کی شخصیات نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارہ بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے، تقریب کے دوران لنگر تقسیم کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی اور اس موقع پر اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کی۔
آخر میں نوجوان نے گٹکا (روایتی جنگی فن) کا مظاہرہ بھی پیش کیا، جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔