ایک نیوز: سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں تشدد کے بعد ایک شخص کو زندہ جلانے اور تھانے کو نذر آتش کرنے کے الزام میں 40افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سوات پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملہ ، جلاؤ گھیراو کا مقدمہ پہلے سے درج تھا، گرفتار افراد کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
خیال رہے کہ تین روز قبل مشتعل افراد نے سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کر کے تھانے لائے گئے شخص کو تھانے سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے زندہ جلادیا تھا، مشتعل افراد نے تھانے میں بھی توڑ پھوڑ کی اور اسے بھی آگ لگا دی تھی۔