ایک نیوز: پاکستان میں مسلسل تیسرے سال آموں کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے، پنجاب میں آموں کی پیداوار میں 25 سے 30 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
باغبان ملتان کا کہنا ہے کہ شدید آندھیوں کے باعث آم کا پھل گر کرخراب ہوچکا ہے، آموں کی پیداوار میں کمی کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔
آم کے کاشتکاروں نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں پر حکومت کا کنٹرول نا ہونا بھی کاشتکار کیلئے پریشان کن بات ہے،حکومت کو آموں کی پیداوار سے متعلق سنگین صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔