ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
کیپشن: Weather will remain hot and dry in most parts of the country: Meteorological Department

ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ 
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، چترال، سوات ، دیر ،بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اوروزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مری ،گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع اور مکران میں شدید گرم رہےگا۔ 
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، ساحلی پٹی میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، آج ریکارڈکیے گئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تر بت 46، نوکنڈی ،دادو، دالبندین اور شہید بینظیر آباد میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔