میچ فکسنگ کا الزام: بابر اعظم کا ہتک عزت کیس کرنیکافیصلہ

Jun 23, 2024 | 10:23 AM

ایک نیوز: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد مختلف حلقوں سے قومی ٹیم پر تنقید کے تیر برسائے جارہے ہیں۔
حال ہی میں کپتان بابراعظم پر ایک اینکر نےمیچ فکسنگ سمیت جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔ 
جس پر بابراعظم نےاینکر کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے یہ نوٹس اپنے وکلاء کے ذریعے بھیجا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میچ فکسنگ سمیت جھوٹے الزامات عائد کرنے پر اینکر معافی مانگیں،معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار رہیں۔
خیال رہےکہ اینکر نے سوشل میڈیا پر بابراعظم اور ان کی فیملی پر الزامات عائد کئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کوچ اظہر محمود کا سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اظہر محمود نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ کرنے کا عندیہ دے دیا، ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سوشل و دیگر میڈیا پر الزامات کی بوچھاڑ سے انہیں اور ان کی فیملی پریشانی سے دوچار ہے۔
 اظہر محمود کا ٹوئٹ میں کہا کہ بغیر ثبوت کے الزامات لگانے والوں کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا حق رکھتاہوں۔

مزیدخبریں