پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس دو ہفتے بعد آج طلب 

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس دو ہفتے بعد آج طلب
کیپشن: PTI core committee meeting called today after two weeks

ایک نیوز: پی ٹی آئی کی جانب سے کور کمیٹی کا اجلاس دو ہفتے بعد آج طلب کر لیا گیا، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج کے پی ہاوس میں ہو گا۔
ذرائع کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ اجلاس ساڑھے تین بجے ہو گا، اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شامل ہو گی ،وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس کی صدارت چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کریں گے، اجلاس میں چند اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے، اجلاس میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے بات ہو گی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے بھی کور کمیٹی میں بات ہو گی، ملک گیر احتجاج کا لائحہ عمل بھی طے کرے گی۔