سپر ایٹ مرحلے کا بڑا اپ سیٹ:افغانستان نے آسٹریلیا کوہرادیا

سپر ایٹ مرحلے کا بڑا اپ سیٹ:افغانستان نے آسٹریلیا کوہرادیا
کیپشن: Big upset of the Super Eight stage: Afghanistan beat Australia

ایک نیوز: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان نے آسٹریلیا کو21 رنز سے شکست دیکر ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ کردیا۔
  آسٹریلیا مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 127۔رنز پر ڈھیر ہوگئی، میکسوئیل 59۔رنز بنا کر نمایاں رہے۔
صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر تک پہنچ سکے گلبدین نائب نے چار۔نوین الحق نے تین۔محمد نبی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی    ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 48 ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز سکور کیے۔

  آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو 118 رنز کی شراکت سے شاندار سٹارٹ فراہم کیا۔

آسٹریلیا کے بولرز کا مقابلہ کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز  سکور کیے جبکہ ابراہیم زدران نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز داغے۔

افغانستان کیجانب سےکریم جنت 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنے 4 اوورز میں 28 رنز  کے عوض 3 وکٹیں لیکر  رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لگاتار  دوسری ہیٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لگاتار دو ہیٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 2 اور مارکس اسٹائنس بھی 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔