ایک نیوز :پنجاب اور سندھ حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومتِ پنجاب نے میں عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔عیدِ قرباں کی چھٹیوں کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام والے دفاترمیں بدھ 28 تا جمعہ 30 جون تعطیل ہو گی۔پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہفتے میں 6 دن کام والے دفاتر میں بدھ 28 جون تا ہفتہ یکم جولائی عام تعطیل ہو گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں28 جون سےیکم جولائی تک عیدتعطیلات ہوں گی۔
دو جولائی کو اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے چھٹی کے بعد پیر تین جولائی سے تمام سرکاری و نجی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی گزشتہ روز ایک دن کی تعطیل میں مزید اضافہ کر کے 28 جون سے یکم جولائی تک کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر 28 جون کی چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔