کراچی:قربانی کےجانورکو دیکھنےکاشوق بچے کی جان لےگیا

Jun 23, 2023 | 16:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی میں قربانی کے جانور کو دیکھنے کا شوق بچے کی جان لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی الیون جی گودھرا چوک کے قریب 12 سالہ ابرہیم قربانی کے لئے لایا گیا بیل دیکھ رہا تھا کہ بیل بپھر گیا۔ افسوس ناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل رسی چھڑا کر بھاگا تو رسی بچے کے پیر سے لپٹ گئی، بپھرا جانور بچے کو رگڑتا ہوا دور تک لے گیا۔

مویشی کی رسی میں بچے کو لپٹا دیکھا تو لوگوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی اور بیل کو گلی میں پکڑنے کے بعد بچے کو اسپتال منتقل کیا، شدید چوٹیں لگنے کے باعث 12 سالہ ابراہیم دم توڑ گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-23/news-1687519818-1367.mp4

مزیدخبریں