اس خطے میں امریکا نے 2 ناکام مداخلتیں کی: خواجہ آصف

اس خطے میں امریکا نے 2 ناکام مداخلتیں کی: خواجہ آصف

ایک نیوز: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس خطے میں دہشتگردی کے بیج بونے میں امریکا کا بھی بڑا کردار ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف  کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیاکہ اعلامیے سے قبل واشنگٹن یا صدر جوباییڈن کو سوچنا چاہیے تھا۔ واشنگٹن نے ہی مودی کا گجرات کی دہشتگردی کے باعث ویزا بند کیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کشمیر میں دہشت گردی کی ایک مہم کی قیادت کرتا رہا ہے۔ مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں۔ امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے۔

خواجہ آصف نے کہا مزید کہا کہ امریکا نے اس خطے میں 40 سال میں 2 ناکام مداخلتیں کیں، امریکا کی ورثے میں چھوڑی دہشتگردی کا پاکستان آج بھی مقابلہ کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانیں گنوا چکا ہے اور کئی دہائیوں سے مسلسل دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔