ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پیرس میں صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور آئی ایس ڈی بی کے درمیان دیرینہ تعاون اور روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم اور صدر آئی ایس ڈی بی نے مختلف جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے 9 جنوری کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان بارے بین الاقوامی کانفرنس میں آئی ایس ڈی بی کی شرکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ڈاکٹر الجاسر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس کانفرنس میں آئی ایس ڈی بی کے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں معاونت کے لئے 4.2 ارب امریکی ڈالر کی فراہمی کے اعلان کو سراہا۔
انہوں نے اس فراخدلانہ مالی معاونت میں ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایس ڈی بی کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری ملک کے عوام کو ان کی زندگیوں کی تعمیر نو اور روزگار میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ہو گی۔
میں آپ کو بہترین میٹھے آم بھجوائوں گا، وزیراعظم شہباز شریف کی اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ ڈاکٹر محمد الجاسر سے گفتگو۔۔!! pic.twitter.com/zdbRfC2YJG
— Khurram Iqbal (@khurram143) June 23, 2023
وزیر اعظم نے ڈاکٹر الجاسر کو ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے کے لیے ون ونڈو حل فراہم کرنے کے لیے حال ہی میں تشکیل دی گئی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے میں بھی بتایا۔
وزیراعظم نے صدر آئی ایس ڈی بی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ شہبازشریف اور اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ ڈاکٹر محمد الجاسر میں غیررسمی دلچسپ گفتگو ہوئی ڈاکٹرمحمدالجاسر وزیراعظم کو خاص طورپر الوداع کرنے کے لئے بیرونی راہداری تک آئے.
وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے میرا دِن خوش گوار بنادیا ہے. میں آپ کو بہترین میٹھے آم بھجواﺅں گا. ڈاکٹر محمد الجاسر نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ وہی کھاتے ہیں ہم اِن کے بغیر نہیں رہ سکتے ، ڈاکٹر محمدالجاسر کے شگفتہ جملوں پر وزیراعظم سب بےساختہ مسکر ادئیے۔ آپ یہ آم اگاتے رہیں اور بھجواتے رہیں، ڈاکٹر محمداالجاسر کے جملے پر وزیراعظم اور دیگر حاضرین نے قہقہے لگائے۔