لاہور: نہر میں نہانے کے شوق میں ڈوبنے والوں کی لاشیں مل گئیں

لاہور: نہر میں نہانے کے شوق میں ڈوبنے والوں کی لاشیں مل گئیں

ایک نیوز:  بی آر بی نہر لاہور میں نہانے کے دوران ڈوبنے والے 2 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 4 روز قبل لاہور کی بی آر بی نہر میں نہانے کیلئے 2 افراد پانی میں کودے تھے۔ نہانے کے دوران دونوں توازن کھونے کے سبب پانی میں ڈوب گئے۔ ریسکیو  اہلکاروں کے مطابق طویل تلاش کے بعد دونوں لاشیں برآمد کر لی گئیں جنہیں شناخت اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بی آر بی نہر میں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہانے والے دوست جان کی بازی ہار بیٹھے۔ پابندی کے باوجود نہر میں نہانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے بی آر بی کے قریب نہر میں نہاتے دونوجوان ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی ہیں ۔پولیس کا  کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وسیم اور عرفان کے نام سے ہوئی۔