کرپشن کیس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور

Jun 23, 2023 | 13:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بشری بی بیٰ کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی بشریٰ بی بی کی ضمانت 4 جولائی تک منظور کرلی تھی۔

مزیدخبریں