ایک نیوز: پنجاب کے شہر علی پور چٹھہ میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد میں سے 6 کا تعلق علی پور سے ہے۔ نواحی گاؤں پنڈوری کلاں میں ان افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ورثاء کے ساتھ بڑی تعداد میں عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے کئی جانیں ضائع ہوئیں۔ بدقسمتی کشتی میں کئی پاکستانی بھی سوار تھے، بچ جانے والوں میں 12 پاکستانی شامل ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل ڈی این اے کے ذریعے کیا جارہا ہے
کئی پاکستانی لاپتہ ہیں اور کئی روز گرزنے کے بعد ان کے زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ اس لئے مختلف علاقوں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جارہی ہیں۔