ایک نیوز: جاپان پاکستان کو 2.4 ملین ڈالرکی گرانٹ فراہم کریگا۔
تفصیلات کے مطابق جاپان ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) برائے سال 2023 کیلئے پاکستان کو 2.4 ملین ڈالرکی گرانٹ فراہم کریگا۔ اس حوالے سے پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) کے لیے گرانٹ کامعاہدہ طے پاگیا۔
وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) برائے سال 2023 کے حوالے سے نوٹوں کے تبادلے اور گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی۔
گرانٹ کے تحت فیڈرل سول سروس افسران کو جاپان کی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے وظائف دیے جائیں گے۔