ایک نیوز: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز کے ساتھ ہی قبل ازحج آپریشن مکمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قبل از حج آپریشن میں پاکستان سے 268 پروازوں کے ذریعے 61 ہزار 467 حجاج حجاز مقدس روانہ ہوئے۔
پی آئی اے کے قبل ازحج آپریشن 21 مئی سے 22 جون تک جاری رہا، اس دوران کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے پروازیں روانہ ہوئیں۔
اس کے علاوہ سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے حجاج نے براستہ کراچی، جدہ کا سفر کیا۔
قومی ائیر لائنز کی حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا جب کہ 19 پروازیں مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار رہیں۔ پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہے گا۔