ایک نیوز: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا کے دوران مختلف مقامات پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا مگر امریکی صدر کی ڈیموکریٹک پارٹی کے6 اراکین نے مودی پر شدید تنقید کرتےہوئے تقریر کا بائیکاٹ کردیا۔
بائیکاٹ کرنے والی مسلم رکن رشیدہ طلیب نے کہاکہ مودی سرکار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، غیرجمہوری اقدامات، اقلیتوں کو ہدف بنانے اور صحافتی پابندیوں میں ملوث رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔
واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا گیا تو کہیں سکھوں نے انڈیا شیم شیم اور گو بیک مودی کے نعرے لگائے۔
مودی جوبائیڈن ملاقات کے دوران مختلف ٹرکوں پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے جب کہ ٹرکوں پر اسکرین کے ذریعے مودی مخالف دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
یہی نہیں امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے مودی سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق سوالات کیے۔