بلڈر سےبھتا مانگنےپر ایس بی سی اے کے 3 انسپکٹرز گرفتار

Jun 23, 2023 | 09:43 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کے علاقے صدر میں زیر تعمیر عمارت کے بلڈر سے 40 لاکھ روپے بھتا مانگنے پر پریڈی پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 سینئر انسپکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار افسران میں ایس بی سی اے کے 3 سینئر بلڈنگ انسپکٹر عمیر کریم، امین اور ظفر عرف سپاری شامل ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید اویس حسین اور ضیا عرف کالا فرار ہیں۔

گرفتار اور فرار ملزمان نے ایم اے جناح روڈ پر زیر تعمیر عمارت کے بلڈر سے 40 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا اور پہلے مرحلے میں 5 لاکھ روپے وصول کیے گئے، ملزمان بھتے کی بقایا رقم لینے پہنچے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

واقعہ کا مقدمہ سید بلال نجیب کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں بھتا خوری اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں