ایک نیوز: ڈولفنز کو حیوانوں کی دنیا میں سب سے زیادہ ذہین جانور سمجھا جاتا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ اسی سمجھداری کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے نشہ کرنے کا ذریعہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایک ڈاکومینٹری میں فلمائے گئے غیر معمولی مناظر میں نوجوان ڈولفنز کو ایک خاص قسم کی پفر مچھلی جو اعصاب کو متاثر کرنے والا زہر خارج کرتی ہے، کے ساتھ چھیڑخانی کرتے دکھایا گیا ہے۔
اگرچہ زہر کی بڑی مقدار جان لیوا ہو سکتی ہے لیکن تھوڑی مقدار میں یہ ایک نشہ آور اثر پیدا کرنے کیلئے جانا جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ڈولفنز نے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ جس سے پفر مچھلی سے زہر کی مطلوبہ مقدار کو خارج کرایا جاسکتا ہے۔
ڈولفنز مچھلی کو احتیاط سے چبا کر ایک دوسرے کو منتقل کرتی ہیں جس کے بعد وہ بےخودی کی کیفیت میں چلی جاتی ہیں۔
ڈولفنز کے اس رویے کو ایوارڈ یافتہ وائلڈ لائف دستاویزی فلم پروڈیوسر جان ڈاونر نے بی بی سی ون کیلئے فلمایا تھا۔
راب پلے جو کہ ایک ماہر حوانیات ہیں اور بی بی سی کیلئے پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں نے بتایا کہ پفر کو آہستگی سے چبانے کے بعد ڈولفنز نے انتہائی عجیب و غریب رویہ اپنایا۔ پانی کی سطح پر اپنی ناک کے ساتھ ایسے کھڑی ہوگئیں جیسے لٹکی ہوئی ہوں یا اپنے عکس نے انہیں مبحوت کردیا ہو۔
کیاڈولفنز بھی نشہ کرتی ہیں؟
Jun 23, 2023 | 07:36 AM