فوجی جیپ لڑاکا طیارے کو باندھ کر لے گئی، ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل

فوجی جیپ لڑاکا طیارے کو باندھ کر لے گئی، ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل
کیپشن: Army jeep tied up fighter jet, video goes viral on social media

ایک نیوز:ڈنمارک میں ایک فوجی جیپ کی لڑاکا طیارے کو سڑک پر لے کر جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق یہ مختصر ویڈیو کلپ کسی شہری نے گاڑی میں بیٹھ کر بنائی ہے۔سامنے سگنل بند ہے اور ایک فوجی جیپ ایئرفورس کے لڑاکا طیارے کو گھسیٹ کر لے جا رہی ہے۔طیارے کے آس پاس سیکیورٹی کیلئے صرف دو موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار موجود ہیں۔


قریب ہی گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جبکہ ایک راہگیر بھی اس بات سے بالکل بےنیاز ہو کر چل رہا ہے کہ اس کے قریب سے لڑاکا طیارہ گزر رہا ہے۔
’ایوی ایشن‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے یہ ویڈیو13 جون کو شیئر کی تھی جسے اب تک ایک کروڑ60 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔