جنت مرزاکراچی میں سیروتفریج میں مصروف،تصاویروائرل 

Jun 23, 2023 | 03:49 AM

ایک نیوز:پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، اداکارہ، ماڈل و یوٹیوبر جنت مرزا کراچی کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاکرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان خوبرو ٹک ٹاکر جنت مرزا آج کل کراچی میں موجود ہیں اور ساحلِ سمندر کی خوبصورتی سے خوب محظوظ ہو رہی ہیں۔


فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ اور ’دل موڑ دے‘ کی اداکارہ کراچی میں کسی نجی تقریب میں شرکت کیلئے آئی تھیں۔
انہوں نے اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی کے لوگ اُن کے ساتھ بہت اچھا سلوک کر رہے ہیں۔
گزشتہ شب اداکارہ نے اپنی دوست، ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رابیکا کے ہمراہ دعوت اُڑائی اور اُن کے ساتھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ 
گزشتہ دنوں جنت مرزا نے کراچی ایکسپو کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی۔جنت مرزا کا اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’اپنی ساکھ کی نہیں اپنے کردار کی فکر کریں، آپ کون ہیں؟ یہ آپ کا کردار ہے اور آپ کو لوگ کیا  سمجھتے ہیں یہ آپ کی ساکھ ہے۔‘

مزیدخبریں