مونس الہیٰ کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں اور بنک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی گئی.
اسٹیٹ بنک، ایکسائز، ایل ڈی اے، کمشنر لاہوراور کمشنر گجرات کو مراسلہ جاری کیا گیا.
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مونس الہیٰ کے تمام بنک اکاونٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئیں ہیں۔
آج مونس الہی نے اپنے وکلاء کے ذریعے ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا تھا.
ایف آئی اے نے 35 سوالات پر مشتمل ایک سؤال نامہ مونس الٰہی کو دیا تھا،مونس الٰہی 4 جولائی تک منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں۔