ہمارا حرام اور آپکا حلال ، صدر جو بائیڈن کا کانگرس سے ڈیزل پٹرول پر ٹیکس 3 ماہ کیلئے معاف کرنیکا مطالبہ

ہمارا حرام اور آپکا حلال ، صدر جو بائیڈن کا کانگرس سے ڈیزل پٹرول پر ٹیکس 3 ماہ کیلئے معاف کرنیکا مطالبہ
ایک نیوز نیوز: امریکی صدر بائیڈن نے گیس اور ڈیزل پر لگے ٹیکسوں کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کی کانگریس سے درخواست کر دی ہے۔
امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے یہ مطالبہ سامنے آنے پر ان کی اپنی جماعت کے بعض ارکان کانگریس نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ وہ دیکھیں گی کی اس بات کو کانگریس میں حمایت مل سکتی ہے کہ نہیں۔
صدر بائیڈن نے کانگریس سے گیس اور ڈیزل پر فیڈرل ٹیکس معطل کرنے کا کہنے کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور صنعتی شعبے کو بھی اپنے اپنے انداز میں اس بارے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے کہا ہے۔
صدر کی طرف سے اس جانب متوجہ ہونے کے بعد اگر امریکی قانون ساز اور ریاستیں کوئی کارروائی کرتی ہیں تو پورے امریکہ میں صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔ تاہم صدر بائیڈن کا کہنا ہے ' ان اقدامات سے صارفین کو درپیش تکلیف کا پورا ازالہ تو نہیں ہو سکے گا لیکن یہ ان کے لیے ایک بڑی مدد ضرور ہو گی۔
امریکی صدر نے اس سلسلے میں یہ بھی کہا انتظامیہ سمجھتی ہے کہ صدر اس سلسلے میں براہ راست اختیار نہیں رکھتے مگر اپنی پوزیشن کو استعمال کرہا ہوں۔
واضح رہے گیس پر فیڈرل ٹیکس اٹھارہ اعشاریہ چارسینٹ فی گیلن کے حساب سے عائد ہے جبکہ ڈیزل پر چوبیس اعشاریہ چار سینٹ فی گیلن ٹیکس نافذ ہے۔ اس وقت امریکہ بھر میں گیس کی قیمت فی گیلن پانچ ڈالر ہے۔ اگر صارفین کو سہولت دی جاتی ہے تو ان کی تین اعشاریہ چھ فیصد تک کی بچت ہو سکتی ہے۔