تفصیلات کے مطابق مارک زکربرگ نے بتایا کہ وہ انسٹاگرام اور فیس بک پر کونٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے سمیت مونیٹائیزیشن کے نئے ضوابط پر کام کر رہے ہیں۔ ان کی کمپنی کونٹینٹ کریئیٹرز کے لیے پیسے کمانے کے نئے مواقع فراہم کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ جلد ہی ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے جس سے لوگ پیسے کمانا شروع کریں گے۔ جلد ہی انسٹاگرام صارفین کو اپنی ریلز یعنی مختصر ویڈیوز کو فیس بک پر بھی شیئر کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ انہیں فیس بک اور انسٹاگرام پر بیک وقت مونیٹائیزیشن کی اجازت بھی دی جائے گی۔ ریلز کے ذریعے پیسے کمانے کے منصوبے کا آغاز امریکا میں شروع ہو گیا ہے۔ وہاں کے صارفین جن کی مختصر ویڈیوز کو ایک لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔ وہ مونیٹائیزیشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے متعدد دیگر منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے جس سے کونٹینٹ کریئٹرز مستقبل میں پیسے کما سکیں گے۔منصوبے کے تحت فیس بک پر کونٹینٹ کریئٹرز ریلز کے علاوہ لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ سےبھی پیسے کما سکیں گے۔