قومی ٹیم کا دورہ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ اسکوڈ کا اعلان؛سٹاراسپنرکی واپسی

قومی ٹیم کا دورہ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ اسکوڈ کا اعلان؛سٹاراسپنرکی واپسی
ایک نیوز نیوز: پاکستان کے چیف سلیکٹرمحمد وسیم نے دورہ سری لنکاکے لیے 18 رکنی اسکوڈ کا اعلان کیا لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے 24 وکٹیں حاصل کرکے 2۔1 سے سریز میں فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یاسر شاہ کے ساتھ سلمان آغا کو بھی اسکوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سلمان آغانے فرسٹ کلاس کرئیئر میں 4224 رنز کے ساتھ 88 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ انجری کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہونے والے محمد نواز کو بھی اسکوڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اٹھارہ رکنی اسکوڈ میں 3 اوپنرز،4 مڈل آڈرز بیٹس مین، 3 آل راؤنڈرز، 2 وکٹ کیپر، 2 اسپنرز اور 4 فاسٹ بالرز شامل ہیں۔



قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ 6 جولائی کو قومی ٹیم سری لنکا کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے کھیلے جانے والے دو میچ گال اور کولمبو میں کھلیں جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں دوسرا میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں میں کھیلا جائےگا۔ تین روزہ وارم اپ میچ 11 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
چیف سلیکٹرمحمد وسیم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی کنڈیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکوڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاسر شاہ واپسی سے ہمارا اسپن اٹیک مضبوط ہوا ہے۔