سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ ملکہ کے پوتے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے بعد طلاق کے کاغذات پر دستخط کر دیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو ہوئی جسے فیس بک پر تقریباً 450,000 بار دیکھا جا چکا ہے، اور اس کا عنوان ہے میڈیا شاک! ہیری اور میگھن نے آخرکار طلاق کے کاغذات پر دستخط کر دیئے۔
خبروں کی تصدیق کرنےوالی معروف ویب سائٹ پولیٹی فیکٹ نے اس ویڈیو کی تحقیقات کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن کی طلاق کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیاہے۔"