رپورٹ کے مطابق ذی الحجہ کا چاند بدھ 29 جون کی صبح کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 52 منٹ پر جنم لے گا اور سورج کے غروب کے وقت افق سے 5 درجے اوپر ہوگا۔سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند غروب ہوجائے گا۔ 29 جون کو چاند کی روایت ممکن ہوگی۔ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے ۔سنیچر 9 جولائی کوعید الاضحی ہوگی۔
جبکہ فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 29 جون کو اسلامی تاریخ بھی 29 ہی ہوگی جب اس روز سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5 ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ( وقفہ) 30 منٹ ہوگا اس لئے چاند نظر نہیں آسکے گا۔ اور 30 جون کی شام کوہی چاند نظرآئے گا۔ اس لئے یکم ذی الحج یک جولائی اور 10 جولائی کو عیدا لاضحی منائی جائے گی۔