تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس کی بستی سیدن شاہ میں ملزم حمزہ سلیم نے خواجہ سرا کنزہ پر تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کا چہرہ اور ایک آنکھ متاثر ہوئی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
خواجہ سرا کنزہ کا کہنا تھا کہ وہ ماڈل ٹاؤن میں بطور شیف کام کرتی ہے، گھر کے باہر کھڑی تھی کہ ملزم گاڑی پرآیا اور تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ خواجہ سرا کے گروکا کہنا تھا کہ ملزم کنزہ سے زبردستی تعلقات استوار رکھنا چاہتا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے نوٹس لینے پر پولیس نے فوری سراغ لگا کر ملزم حمزہ سلیم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیرعطا تارڑ بھی خواجہ سرا کنزہ کے گھر پہنچ گئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا اور دیگر پسے ہوئے طبقات کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے، میری یہاں آمد سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے۔